ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 20, 2025 10:27 AM

printer

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین، جنگ بندی کیلئے سیدھے بات چیت شروع کریں گے

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ روس اور یوکرین، جنگ بندی اور جنگ ختم کرنے کے ممکنہ امکان تک پہنچنے کیلئے سیدھے بات چیت شروع کریں گے۔ روسی صدر ولادیمیرپوتن کے ساتھ دوگھنٹہ طویل ٹیلی فون بات چیت کے بعد صدر ٹرمپ نے یہ اعلان کیاہے۔ جناب ٹرمپ نے اس بات چیت کو مثبت قرار دیا اور کہاکہ دونوں فریق مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ دوسری جانب پوتن نے تصدیق کی ہے کہ روس، یوکرین کے ساتھ ممکنہ امن سمجھوتے پرکام کرنے کیلئے تیار ہے۔

روس نے کہاکہ مذاکرات صحیح سمت میں جاری ہیں۔روسی صدرنے جاری تنازعے کے دوران امن کیلئے سب سے موثرراستہ تلاش کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔ وہیں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہاہے کہ یوکرین، روس کے ساتھ ترکیہ، سوئٹزرلینڈ یا ویٹکن میں بات چیت کیلئے تیار ہے۔ زیلنسکی نے مکمل اور غیرمشروط جنگ بندی کی بات کہی اور زور دیاکہ یوکرین بامعنی فیصلے لینے کیلئے تیار ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں