امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل 60 روزہ غزہ جنگ بندی کی تجویز پر رضامند ہو گیا ہے، جبکہ جنگ سے متاثرہ علاقے میں اسرائیل کی فوجی کارروائی جاری ہے۔ وہائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری Karoline Leavitt نے ایک پریس بریفنگ کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ مشرقِ وسطیٰ کے امریکہ کے خصوصی ایلچی Steve Witkoff اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کو جنگ سے متعلق ایک تجویز دی تھی۔ محترمہ Leavitt نے کہا کہ اسرائیل نے اس کی توثیق کی ہے اور منصوبے کی حمایت کی ہے۔ تاہم انہوں نے جاری بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے مزید تفصیلات دینے سے انکار کر دیا۔
اس دوران اسرائیلی حکومت نے باضابطہ طور پر اس پر رائے کا اظہار نہیں کیا ہے، البتہ وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو نے محترمہ Witkoff کے منصوبے کو عوامی سطح پر تسلیم کیا ہے۔
Site Admin | May 30, 2025 3:11 PM
امریکہ نے کہاہے کہ اسرائیل نے، غزہ میں 60 دن کی جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔
