ارب پتی صنعتکار ایلون مَسک نے امریکہ میں ”America پارٹی“کے نام سے ایک نئی سیاسی پارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس کا مقصد Republicans اور ڈیموکریٹس کے غلبے والے دو پارٹیوں کے نظام کو چیلنج کرنا ہے۔ جناب مسک نے، کل اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر یہ اعلان کیا۔ انہوں نے دونوں بڑی پارٹیوں پر، بغیر کسی روک ٹوک کے سرکاری اخراجات کرنے اور بدعنوانی کا الزام عائد کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ امریکہ اب جمہوری ملک کے طور پر کام نہیں کررہا۔ ایلون مسک اور ان کے سابق اتحادی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان اختلافات کے بعد، یہ اقدام کیا گیا۔ ××
Site Admin | July 6, 2025 2:39 PM
امریکہ میں بڑے صنعت کار ایلون مسک نے امیریکہ پارٹی نام سے ایک نئی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد امریکہ میں روایتی دو پارٹیوں کے نظام کو چیلنج کرنا ہے۔
