ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 3, 2025 3:40 PM

printer

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ میڈیا اور تفریح کے شعبے میں بھارت، دنیا کی قیادت کرسکتا ہے۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ میڈیا اور تفریح کے شعبے میں بھارت، دنیا کی قیادت کرسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اِس سلسلے میں دنیا کی کئی فرموں نے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے میں آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ ممبئی میں WAVES سمِٹ کے موقع پر Google، Meta اور Microsoft جیسی 7 عالمی فرموں نے آج انڈین انسٹی ٹیوٹ آف Creative ٹیکنالوجی IICT کے ساتھ مفاہمت ناموں پر دستخط کئے ہیں۔ جناب ویشنو نے یہ بھی بتایا کہ ممبئی میں 400 کروڑ روپے کی لاگت سے IICT قائم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ آئندہ دنوں میں IICT کو بھی IIT اور IIM کی طرح اہمیت حاصل ہوگی۔ اِس سے پہلے وزیرِ موصوف نے کہا کہ آئی آئی سی ٹی Animation، ویژوول ایفیکٹس، گیمنگ اور کامکس کا ایک قومی مرکز بننے کیلئے تیار ہے۔ اِس موقع پر اطلاعات و نشریات کے وزیر ڈاکٹر ایل مروگن اور اطلاعات و نشریات کے سکریٹری Sanjay Jaju بھی موجود تھے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں