ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 1, 2025 4:03 PM

printer

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ ویوز سمِٹ سے نئے اقتصادی مواقع پیدا ہوں گے۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ WAVES سمِٹ سے نئے اقتصادی مواقع پیدا ہوں گے۔ آج ممبئی میں Jio ورلڈ کنونشن سینٹر میں پہلی عالمی آڈیو ویژوول تفریحی سربراہ کانفرنس WAVES کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، جناب ویشنو نے کہا کہ اِس سربراہ کانفرنس سے تخلیق کاروں کو ایک عالمی پلیٹ فارم دستیاب ہوگا اور انہیں نئی ٹیکنالوجی سے روشناس ہونے کا موقع ملے گا۔

اِس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے، مہاراشٹر کے وزیرِ اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے کہا کہ بھارت میڈیا اور تفریحی شعبے میں دنیا میں قائدانہ رول ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ تفریحی شعبے کی معیشت بھارت اور مہاراشٹر کیلئے ترقی کا ایک نیا انجن ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں