ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے تمام میڈیا چینلوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ قومی سلامتی کے مفاد میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں اور سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کی براہ راست کوریج دکھانے سے گریز کریں۔

اطلاعات و نشریات کی وزارت نے تمام میڈیا چینلوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے کہ وہ قومی سلامتی کے مفاد میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں اور سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت کی براہ راست کوریج دکھانے سے گریز کریں۔ وزارت نے کہا ہے کہ میڈیا، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اور افراد، قومی سلامتی کے تحفظ میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔

حکومت نے اپنی ایڈوائزری میں، میڈیا سے کہا ہے کہ وہ فوجی کارروائیوں یا فوجیوں کی نقل و حرکت سے متعلق ذرائع پر مبنی معلومات کی بنیاد پر رپورٹنگ سے گریز کریں۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے کہا ہے کہ حساس معلومات کا قبل از وقت انکشاف، نادانستہ طور پر دشمن عناصر کی مددکر سکتا ہے اور فوجی کارروائیاں متاثر ہوسکتی ہیں نیز فوجی اہلکاروں کی حفاظت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں