اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ WAVES چوٹی کانفرنس نئے اقتصادی مواقع وضع کرے گی۔ پہلی WAVES چوٹی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ یہ تخلیق کاروں کو ایک عالمی پلیٹ فارم اور انھیں نئی ٹیکنالوجی کی معلومات فراہم کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ یہ تخلیق کاروں کو دنیا بھر میں خریداروں اور سرمایہ کاروں کے ساتھ منسلک کرے گی۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ایل مروگن، بھارت کی تقریبات کا آغاز کریں گے، جس کا عنوان ہے ’معیشت: ترقی پر مبنی ایک اہم قدم‘۔ یہ تقریب، ہفتے کو ممبئی میں WAVES سربراہ کانفرنس 2025 کے دوران اپنی نوعیت کے پہلی وہائٹ پیپر تقریب ہوگی۔ یہ وہائٹ پیپر تقریب، بھارت کی تیزی سے بڑھتی ہوئی، لائیو اینٹرٹینمنٹ صنعت کے جامع تجزیے کی عکاس ہے، جس سے ابھرتے ہوئے رجحانات، ترقی کی داستانیں اور اِس شعبے کے لگاتار ارتقا کیلئے اہم سفارشات اجاگر ہوتی ہیں۔ اِس تقریب کا انعقاد، اطلاعات و نشریات کی وزارت کر رہی ہے۔
Site Admin | May 1, 2025 9:56 PM
اطلاعات ونشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ WAVES چوٹی کانفرنس نئے اقتصادی مواقع وضع کرے گی
