اسرائیل کے وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے غزہ میں جنگ بندی کے مقصدسے بات چیت کے لئے آج ایک مذاکراتی ٹیم کو قطر روانہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تقریباََ 21 ماہ طویل لڑائی ختم کرنے کی غرض سے ازسرنو کی جانے والی سفارتی کوششوں کے دوران، یہ اقدام کیا گیا ہے۔
البتہ، نیتن یاہو نے جنگ بندی سے متعلق حماس کی جانب سے تازہ ترین پیش کش کو سختی سے مسترد کردیا۔ انہوں نے قطر کی ثالثی میں ہوئے سمجھوتے میں حماس کی جانب سے تجویز کردہ تبدیلیوں کو ناقابل قبول قراردیا۔ اس دوران، اسرائیلی وزیراعظم کے کل واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے کا امکان ہے، جس کے دوران غزہ جنگ بندی کے معاملے پر خاص طور پرتوجہ مرکوز کئے جانے کی توقع ہے۔