اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے متفقہ طور پر غزہ پٹی میں حماس کے خلاف اپنی فوجی کارروائی کا دائرہ بڑھانے کی منظوری دی ہے۔ کابینہ کی منظور شدہ حکمت عملی میں مبینہ طور پر غزہ کو فتح کرنا اور اس کے علاقوں پر قبضہ کرنا شامل ہے۔ اسرائیل کی فوجی کارروائی کا دائرہ بڑھانے سے اسرائیلی افواج کا غزہ کے علاقے کا کنٹرول سنبھالنا، شہری آبادی کو جنوب کی طرف منتقل کرنا، حماس پر حملے کرنا اور دہشت گرد گروپ کو انسانی امداد کی تقسیم کو کنٹرول کرنے سے روکنا ممکن ہوسکے گا۔ توقع ہے کہ اس منصوبے پر عمل درآمد اگلے ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے علاقائی دورے کے بعد شروع ہوجائے گا۔
سکیورٹی سے متعلق کابینہ نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچانے کے نظام میں اصلاحات کیلئے ایک علیحدہ تجویز کی بھی منظوری دی ہے، تاکہ انسانی امداد کو دوسری طرف منتقل کرنے کی حماس کی صلاحیت کم کیا جاسکے۔ اسرائیل کی کابینہ نے یہ فیصلہ اسرائیل کے اہم Ben Gurion بین الاقوامی ہوائی اڈے کے نزدیک ایران کی پشت پناہی والی یمن کی حوثی ملیشیا کے میزائل حملے کے بعد لیا ہے۔×