اسرائیل کے وزیر دفاع Israel Katz نے کہا ہے کہ ملیٹری غزہ اور Territory کے بڑے علاقوں میں اپنی کارروائیوں کو بڑھائے گی۔ ایک بیان میں جناب Katz نے کہا کہ آپریشن کو وسعت دینے کا مقصد دہشت گردوں کے علاقے کو تباہ کرنا اور دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محصور علاقوں کو اسرائیل کے سکیورٹی زونس میں شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کیلئے فلسطینیوں کے بڑے پیمانے پر انخلاء کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کو ختم کریں اور اسرائیل کے یرغمالیوں کو رہا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جنگ ختم کرنے کا واحد یہی راستہ ہے۔×
Site Admin | April 2, 2025 3:10 PM
اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو کثیر تعداد میں بے دخل کرنے کے بعد وہاں فوجی کارروائی میں توسیع کرے گا
