ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کَل رات Monaco کے مقام پر ناروے کے بین الاقوامی ترقی کے وزیر Asmund-Grover-Aukrust سے ملاقات کی۔
میٹنگ کے دوران، ناروے کے وزیر نے جموں وکشمیر کے پہلگام قصبے میں حالیہ دہشت گردانہ حملے کے بارے میں بھارت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر سنگھ نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ناروے کے وزیر نے انھیں مطلع کیا کہ ناروے میں عوام کے مابین بھارت کے حق میں زبردست ہمدردی ہے۔