احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کے کے ساتھ پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن آج کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے 2 وکٹ پر 121 رن بنا لئے تھے۔ آج کھیل کے اختتام کے وقت K.L راہل 53 اور شبھمن گل 18 رن پر کھیل رہے تھے، جبکہ بھارت، ویسٹ انڈیز کے مجموعی اسکور سے 41 رن پیچھے تھا۔ مہمان ٹیم کو محض 45 ویں اوورز میں 162 رن کے کم اسکور پر آؤٹ کرنے کے بعد بھارت کے سلامی بلے باز یششوی جیسوال 36 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔ اس کے بعد سائی سدرشن 7 رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔اس سے پہلے تیز گیند باز محمد سراج اور جسپریت بُمرا نے مل کر ویسٹ انڈیز کے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
Site Admin | October 2, 2025 9:22 PM
احمد آباد ٹیسٹ کرکٹ میں آج پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک بھارت نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دو وکٹ پر 121 رن بنائے تھے
