اتراکھنڈ کے کیدار ناتھ علاقے میں آج صبح گوری کُنڈ Khark کے پہاڑی خطے میں ایک ہیلی کاپٹر گرنے کے حادثے میں سات افراد کی موت ہوگئی۔ اِن میں چھ یاتری اور پائلٹ شامل ہیں۔
یہ ہیلی کاپٹر کیدار ناتھ سے گُپت کاشی جارہا تھا۔ امدادی ٹیموں کو فوراً ہی جائے حادثہ پر بھیجا گیا اور بچاؤ اور تلاش کی کارروائی شروع کی گئی۔ SDRF کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر پوری طرح جل گیا ہے اور سبھی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
محکمہ سیاحت کے ضلع افسر راہل چوبے نے کہا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے یہ ہیلی کاپٹر اچانک ایک درخت سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
اتراکھنڈ کے وزیرِ اعلیٰ پُشکر سنگھ دھامی نے ہیلی کاپٹر خدمات دو دن معطل رکھنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے اِس المناک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی سلامتی اولین ترجیح ہے اور مناسب تحقیقات کے بعد ہیلی کاپٹر خدمات بحال کی جائیں گی۔
ہوائی جہازوں کے حادثات کی تحقیقات سے متعلق بیورو، اِس واقعے کی چھان بین کرے گا۔
شہری ہوا بازی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے احتیاطی قدم کے طور پر چار دھام کیلئے ہیلی کاپٹر خدمات کی Frequency پہلے ہی کم کردی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ نے نگرانی بڑھا دی ہے اور کسی طرح کی مزید کارروائی کیلئے وہ اِن خدمات کا جائزہ لے رہی ہے۔ x