ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 29, 2025 9:52 PM

printer

اتراکھنڈ کے رودرپریاگ، چمولی اور باگیشور ضلعوں میں شدید بارش کی وجہ سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ 11 افراد کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے

اتراکھنڈ کے رودرپریاگ، چمولی اور باگیشور ضلعوں میں شدید بارش کی وجہ سے پانچ لوگوں کی موت ہوگئی، جبکہ 11 افراد کے لاپتہ ہونے کی خبر ہے۔ ان ضلعوں میں لگاتار بارش اور چٹانیں کھسکنے کی وجہ سے زندگی شدید طور پر متاثر ہوئی ہے۔چمولی ضلع کی دیوال تحصیل کے موپاٹا گائوں سے دو لاشیں برآمد کی گئی ہیں، جبکہ باگیشور ضلع کی Kapkot تحصیل کے Pausari گائوں میں بھی دو لاشیں پائی گئی ہیں۔ رودرپریاگ ضلع کے جاکھولی علاقے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق رودرپریاگ ضلع کے چیناگڑھ گائوں میں8 افراد ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ سبھی لاپتہ افراد کا پتہ لگانے کیلئے تلاش کارروائیاں جاری ہیں۔ ٹہری ضلع کے Budhakedar علاقے میں بھی موسلادھار بارش سے شدید نقصان ہوا ہے۔ اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے آج دہرادون میں قدرتی آفات سے نمٹنے کی اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد کی۔ اس دوران وزیراعلیٰ نے ضلع کلکٹروں کو متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر سبھی ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔