ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

August 23, 2025 9:39 PM

printer

اتراکھنڈ میں قدرتی آفت سے متاثرہ چمولی ضلعے میں راحت اور بچائو کارروائی زور وشور سے جاری ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے نے کَل مشرقی راجستھان میں انتہائی شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے

اتراکھنڈ میں چمولی ضلعے کے قدرتی آفت سے متاثرہ Tharali میں راحت اور بچاؤ کارروائی زور و شور سے جاری ہے۔ ضلع انتظامیہ، مقامی پولیس، SDRF، NDRF، فوج، SSB اور بھارت – تبت سرحدی پولیس کی مختلف ٹیمیں راحت اور بچاؤ کام میں لگی ہوئی ہیں۔ اِس واقعے میں ایک خاتون کی لاش برآمد کی گئی ہے، جبکہ Chepdo بازار میں ایک لاپتہ شخص کی تلاش جاری ہے۔150 سے زیادہ متاثرہ لوگوں کو تحصیل کے احاطے میں ٹھہرایا گیا ہے، جہاں اُن کیلئے بنیادی سامان کے ساتھ ساتھ خوراک، پانی اور طبی سہولیات کا بندوبست کیا گیا ہے۔
قدرتی آفات سے پیدا حالات سے نمٹنے اور بازآبادکاری محکمے کے سکریٹری وِنود کمار سُمن نے بتایا کہ متاثرہ علاقے میں صورتحال میں استحکام ہے اور راحت اور بچاؤ ٹیمیں تیزی کے ساتھ کام کررہی ہیں۔
قومی راجدھانی دلّی میں آج شام تیز بارش ہوئی۔ بھارتی موسمیات محکمے کے مطابق اگلے دو دن کے دوران دلّی میں کئی مقامات پر ایک دو بار ہلکی سے لے کر اوسط بارش یا گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑنے کا امکان ہے۔ کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔موسمیات محکمے کے مطابق کَل مشرقی راجستھان میں انتہائی شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔ اگلے پانچ دن کے دوران ملک کے مشرقی اور وسطی حصوں میں کہیں کہیں ہلکی سے لے کر اوسط بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ اِس کے علاوہ مشرقی مدھیہ پردیش، گجرات، ہریانہ، چنڈی گڑھ، اتراکھنڈ اور مغربی راجستھان میں بھی کَل شدید سے لے کر بہت شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔