ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

March 13, 2025 3:53 PM

printer

آیوش محکمے کے مرکزی وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے نئی دلّی میں یوگ مہوتسو 2025 کا افتتاح کیا

آیوش محکمے کے مرکزی وزیر پرتاپ راؤ جادھو نے گیارہویں بین الاقوامی یوگ دِوس کی اُلٹی گنتی کے 100 ویں دن آج نئی دلّی میں یوگا مہوتسو 2025 کا افتتاح کیا۔ بین الاقوامی یوگ دِوس، دنیا بھر میں 21 جون کو منایا جائے گا۔ وزیر موصوف نے اعلان کیا کہ 100 دن کے اندر اندر ملک کے مختلف حصوں میں 10 اہم پروگراموں کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اِن پروگراموں کے تحت 10 ساجھیدار ملکوں کے ساتھ یوگ تبادلے کا ایک پروگرام ”یوگ بندھن“ بھی منعقد کیا جائے گا۔ جناب پرتاپ راؤ جادھو نے بتایا کہ ملک میں 10 ہزار مقامات پر یوگ سَنگم پروگرام کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ یوگ اور عالمی سطح پر اِس کے اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے کہا کہ آج دنیا میں 30 کروڑ افراد یوگ آسن کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوگ سے لوگوں کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں