March 8, 2025 2:49 PM

printer

آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ آج ایک منفرد انداز میں خواتین کا عالمی دن منا رہا ہے

آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ آج ایک منفرد انداز میں خواتین کا عالمی دن منا رہا ہے، جہاں انگریزی اور ہندی خبروں کے تمام بلیٹن خواتین نیوز ریڈرس کے ذریعہ پیش کیے جا رہے ہیں۔ یہ سلسلہ نصف شپ سے شروع ہوا اور آج پورا دن جاری رہے گا۔ اس دوران انگریزی اور ہندی میں تمام 45 اہم اور ہر گھنٹے کے بلیٹن نیز نیوز میگزین پروگرام خواتین نیوز ریڈر کے ذریعے پیش کیے جائیں گے۔ آج دن کے وقت آکاشوانی کے خبروں کے شعبے کا خواتین پر مشتمل عملہ، انگریزی اور ہندی میں نیوز روم کا پورا کام کاج سنبھال رہا ہے۔ آکاشوانی کا خبروں کا شعبہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر رات سوا نوبجے سے 10 بجے تک ایک خصوصی پینل مباحثہ نشر کرے گا۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔