ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 2, 2025 9:38 AM | Akashwani Sammelan

printer

آکاشوانی سنگیت سمّیلن کا 67 واں ایڈیشن آج شروع ہوگا، جس کے تحت دلّی، ممبئی اور چنئی میں Concerts ہوں گے۔ اس کے علاوہ مہینہ بھر ملک کے 24 مختلف شہروں میں کلاسیکی موسیقی کی پرفارمنسز بھی پیش کی جائیں گی۔

آکاشوانی سنگیت سمیلن کا 67واں ایڈیشن دلی، ممبئی اور چنئی میں کنسرٹس کے ساتھ آج شروع ہو رہا ہے۔ ایک مہینے تک جاری رہنے والے اِس سنگیت سمیلن کے دوران ملک کے 24 شہروں میں کلاسیکی موسیقی کے پروگرام منعقد ہوں گے۔ یہ تقریب پرسار بھارتی کے زیرِ اہتمام وزارتِ ثقافت کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

وزارتِ اطلاعات و نشریات نے کہا ہے کہ 1954 میں آغاز کے بعد سے آکاشوانی سنگیت سمیلن، بھارت کی سب سے پائیدار اور قابلِ احترام ثقافتی روایات میں سے ایک رہا ہے۔ اِس کا مقصد ہندستانی، کرناٹک، ہلکی اور لوک موسیقی کے بہترین انداز کو ملک بھر کے ناظرین تک پہنچانا تھا۔ سمیلن نے بھارت کے بھرپور موسیقی ورثے کے تحفظ، فروغ اور مقبولیت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

سمیلن کی تفصیلات بتاتے ہوئے پرسار بھارتی کے CEO گورو دویدی نے کہا کہ کووڈ-19 وبا کے باعث مختصر وقفے کے بعد یہ عظیم الشان سمیلن اِس سال نئی توانائی کے ساتھ واپس آ رہا ہے۔ 2025 کے ایڈیشن میں ہر مقام پر دو کنسرٹ ہوں گے۔ ایک بھارتی کلاسیکی موسیقی کیلئے جبکہ دوسرا ہلکی اور لوک موسیقی کے لیے وقف ہوگا۔

پنجی اور شیلانگ میں خصوصی طور پر مغربی کلاسیکی موسیقی کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جو بھارت کی علاقائی موسیقی کے تنوع کو ظاہر کرتے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔