آندھرا پردیش میں وِشاکھاپٹنم کے نزدیک Simhachalam مندر میں قطار کی لائن سے متصل ایک دیوار کے منہدم ہو جانے کے حادثے میں 7 افراد ہلاک اور تقریباً 15 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔
خبروں کے مطابق آج صبح سویرے شدید بارش کے سبب دیوار پر ایک ٹینٹ گر گیا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ NDRF اور SDRF کی ٹیمیں تیزی کے ساتھ راحت اور بچاؤ کا کام کر رہی ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آندھرا پردیش کے وزیر داخلہ اور ضلعی انتظامیہ صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے۔×