ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

April 30, 2025 2:59 PM

printer

آندھراپردیش میں وشاکھاپٹنم کے نزدیک Simhachalam مندر کی دیوار ڈھئے جانے کے بعد 7 افراد ہلاک اور تقریباً 15 زخمی ہوگئے

آندھراپردیش میں وشاکھاپٹنم کے نزدیک Simhachalam مندر کی دیوار ڈھئے جانے کے بعد 7 افراد ہلاک اور تقریباً 15 زخمی ہوگئے۔ رات بھر شدید بارش کے پیش نظر عقیدت مندوں کی قطار والے حصے کی دیوار آج صبح ڈھئے گئی۔ آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے اس واقعہ پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے کنبوں کو 25-25 لاکھ روپے کی نقد امداد اور زخمیوں کو 3-3 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس حادثے کی تحقیقات کیلئے تین رُکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

صدر جمہوریہ دروپددی مرمو اور وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثے میں انسانی جانوں کے نقصان پر دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ پر PMO انڈیا نے وزیراعظم کے قومی امدادی فنڈ سے مہلوکین کے کنبوں کو دو-دو لاکھ روپے کی نقد امداد اور زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں