ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

February 26, 2025 10:32 PM

printer

آسٹریلیا کی سرکار نے بھارت کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو مستحکم کرنے کیلئے ایک خاکہ جاری کیا ہے

آسٹریلیا کی سرکار نے بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کو مستحکم کرنے اور اِسے متنوع بنانے کیلئے ایک لائحہ عمل جاری کیا ہے۔ آسٹریلیا کے وزیر اعظم Anthony Albanese کے دفتر سے جاری لائحہ عمل میں آسٹریلیا – بھارت تجارتی اور سرمایہ کاری Accelerator فنڈ کیلئے 16 ملین ڈالر کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کیا جاسکے۔ آسٹریلیا کی سرکار نے اپنے میتری گرانٹس پروگرام کیلئے چار ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کا بھی اعلان کیا ہے، جس کا مقصد عوام سے عوام کے درمیان، تجارت سے تجارت اور دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔

آسٹریلیا کے وزیر اعظم Anthony Albanese نے کہا ہے کہ بھارت ایک اہم شراکت دار ہے اور آسٹریلیا اپنے تجارتی تعلقات کو متنوع بنا رہا ہے تاکہ آسٹریلیا کے تمام شہریوں کی خوشحالی میں اضافہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لائحہ عمل بھارت کے ساتھ اپنی پوری صلاحیت کو بروئے کار لانے میں آسٹریلیا کیلئے تعاون فراہم کرے گا، جو ملک کی معیشت، تجارت، نوکریوں اور مجموعی خوشحالی کیلئے نہایت ہی سودمند ہوگا۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں