آسٹریلیا میں ملک کی 48ویں پارلیمنٹ کے ارکان کو منتخب کرنے کے لیے پولنگ جاری ہے۔ ایوان نمائندگان کی تمام 150 سیٹوں اور Senate کی 76 میں سے 40 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ پولنگ بھارتی وقت کے مطابق رات دیر گئے تقریباً ساڑھے تین بجے شروع ہوئی اور آج دوپہر ڈیڑھ بجے تک جاری رہے گی۔
حکمران لیبر پارٹی کے موجودہ وزیر اعظم Anthony Albaneese دوسری مدت کار کے لیے چناؤ لڑ رہے ہیں۔ انہیں قدامت پسند لبرل نیشنل اتحاد کے رہنما Peter Dutton کی جانب سے سخت چیلنج کا سامنا ہے۔ اس کے علاوہ Greens کے رہنما Adam Bandt نے مقابلے کو سہ رخی بنا دیا ہے۔ سرکاری طور پر چناؤ کے نتیجے آنے میں کئی دن یا ہفتے بھی لگ سکتے ہیں، لیکن جیسے ہی پولنگ کا عمل ختم ہوگا، آسٹریلیا کا انتخابی کمیشن غیر سرکاری طور پر ابتدائی نتیجے جاری کرنا شروع کر دے گا، جو اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ اگلی سرکار کون تشکیل دے گا۔×