آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو اُن کے شہیدی دِوس پر خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ڈاکٹر مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی نے ملک کی سا لمیت برقرار رکھنے کی خاطر بے مثال دلیری اور بھرپور کوشش کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں اُن کا گرانقدر رول ہمیشہ احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔ ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کی موت 1953 میں آج کے ہی دن سری نگر کی ایک جیل میں پراسرار حالات میں ہوئی تھی۔ ادھر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈّا نے بھی نئی دلی میں پارٹی ہیڈکوارٹرس میں ڈاکٹر مکھرجی کو گلہائے عقیدت نذر کئے۔ جناب نڈا نے کہا کہ ڈاکٹر مکھرجی ایک مجاہد آزادی اور سماجی مصلح تھے، جنھوں نے جموں وکشمیر کو دئیے گئے خصوصی درجے کی مخالفت کی تھی۔
Site Admin | June 23, 2025 2:38 PM
آج ڈاکٹر شیاما پرساد مکھرجی کو اُن کے شہیدی دِوس پر خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔
