آج قومی راجدھانی کے 11 ضلعوں سمیت پورے ملک میں سول ڈیفنس ماک ڈرلز کی گئی۔ اس مشق میں ڈسٹرکٹ کنٹرولر، دیگر ڈسٹرکٹ اہلکاروں، سول ڈیفنس وارڈن اور رضاکاروں، ہوم گارڈز، NCC، NSS، NYKS اور اسکول اور کالج کے طلبا نے سرگرمی سے حصہ لیا۔ اہم مقامات جیسے سبھی بڑے اسپتالوں، خان مارکیٹ، NDMC، پالیکا کیندر IGI ائیرپورٹ اور دلی کینٹ پر یہ مشقیں انجام دی گئیں۔ ماک ڈرل کے حصے کے طور پر قومی راجدھانی کے مختلف حصوں میں اس کی تیاری کا جائزہ لینے کے لئے 15 منٹ کا بلیک آؤٹ کیا گیا۔ نئی دلی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے میونسپل کونسل کے نائب صدر کلجیت چہل نے کہا کہ سول ڈیفنس ڈرل کامیابی کے ساتھ انجام دی گئی۔x
Site Admin | May 7, 2025 11:08 PM
آج قومی راجدھانی کے گیارہ ضلعوں سمیت پورے ملک میں سول ڈیفنس ماک ڈرلز کی گئی۔
