آج دنیا بھر میں ایسٹر منایا جارہاہے۔ یہ تہوار عیسیٰ مسیح کو مصلوب کئے جانے کے بعد ان کے دوبارہ نمودار ہونے کی یاد میں منایاجاتا ہے۔ ملک اور بیرون ملک سے ایسٹر منائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس موقع پر گرجاگھروں میں خصوصی دعائیہ جلسوں کا انعقاد کیاجارہاہے۔
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور نائب صدرجگدیپ دھنکڑ نے سبھی شہریوں خاص طور پر ملک اور بیرون ملک عیسائی برادری کو اس موقع پر مبارکباد دی ہے۔
صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ عیسیٰ مسیح کے دوبارہ نمودار ہونے کی یاد میں منایاجانے والا مقدس تہوار بے لوث محبت اور حذمت کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیسیٰ مسیح کی قربانی سے درگزرکرنے اور معاف کرنے کی اقدار کا درس ملتا ہے۔
نائب صدر نے اپنے پیغام میں کہاکہ عیسیٰ مسیح کے مصلوب کئے جانے کے بعد دوبارہ نمودار ہونا امید اور تجدید کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیسیٰ مسیح کی درگزر کرنے، ہمدردی اور خدمت کی ابدی تعلیمات سے ہم آہنگی پر مبنی معاشرہ بنانے کی تحریک حاصل ہوتی ہے۔