December 28, 2025 11:07 AM December 28, 2025 11:07 AM
2
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی آج فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔
یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی آج فلوریڈا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکہ کی جانب سے خطے میں امن لانے کی کوششوں کے تناظر میں ہورہی ہے۔ دونوں رہنما، 20 نکاتی امن منصوبے اور امکانی امریکی سلامتی ضمانتوں پر بات چیت کریں گے۔ جناب زیلنسکی نے بتایا کہ اُن کی انتظامیہ یوکرین کی خوشحالی کیلئے واشنگٹن کے ساتھ ایک طویل مدتی منصوبے پر کام کررہی ہے۔ جناب زیلنسکی نے فلوریڈا پہنچنے سے قبل کَل کینیڈا میں وہاں کے وزیراعظم Mark Carney ک...