January 9, 2026 10:20 AM January 9, 2026 10:20 AM

views 3

دوسرے وِکست بھارت ینگ لیڈرس مذاکرات آج نئی دلّی میں شروع ہو رہے ہیں۔

وِکست بھارت ینگ لیڈرز ڈائیلاگ-2026 کا دوسرا ایڈیشن آج نئی دلّی میں شروع ہوگا۔ نوجوانوں کے اُمور اور کھیلوں کے وزیر منسکھ مانڈویا نے کَل نئی دلّی میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت Doval کی موجودگی میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک باضابطہ افتتاحی تقریب کل نئی دلّی میں منعقد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی اس ماہ کی 12 تاریخ کو اختتامی تقریب میں شرکت کریں گے۔ جناب مانڈویا نے کہا کہ اِس 4 روزہ پروگرام میں ملک اور بیرون ملک سے ڈھائی ہزار سے زائد نوجوان شرکت...