October 28, 2025 9:56 AM October 28, 2025 9:56 AM

views 25

سربیا میں جاری 23 سال کی عمر تک کی عالمی کشتی چمپئن شپ میں بھارت کے Sujeet Kalkal نے سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

بھارتی پہلوان سوجیت کالکَل نے کل سربیا میں ازبیکستان کے Umidion Jalolov کو عالمی چمپئن شپ کے مردوں کے فری اسٹائل زمرہ میں صفر-دس سے شکست دے کر، 65 کلوگرام ٹائٹل مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا ہے۔ یہ مقابلہ چار منٹ 54 سیکنڈ تک جاری رہا۔ کالکل کا یہ پہلا عالمی خطاب تھا۔ اس سے پہلے وہ انڈر -23 ایشین خطاب اور ایک انڈر-20 ایشین چمپئن شپ میں نے سونے کا تمغہ حاصل کرچکے ہیں

August 23, 2025 10:29 AM August 23, 2025 10:29 AM

views 17

بلغاریہ میں جاری 20 سال سے کم عمر کی عالمی کُشتی چیمپئن شپ میں، خواتین کے مقابلے میں بھارت کی کاجل Dochak نے سونے کا تمغہ، جبکہ شروتی اور ساریکا نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔

 کَل بلغاریہ کے Samokov میں انڈر ٹوئینٹی عالمی چیمپین شپ کشتی مقابلے کے خواتین کے زمرے میں بھارت کی کاجل دوچک نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ شروتی اور ساریکا نے کانسے کے تمغے حاصل کیے۔           مردوں کے Greco Roman، 60کلوگرام زمرے میں بھارت کے پہلوان سورج نے فرانس کےLucas Go Grasso کو ہراکر کانسے کا تمغہ جیتا۔ مقابلے میں اب تک بھارتی پہلوانوں نے کُل 9 تمغے جیتے ہیں جن میں 2 سونے، 4 چاندی اور 3 کانسے کے تمغے ہیں۔x

August 3, 2025 9:25 AM August 3, 2025 9:25 AM

views 20

کُشتی میں، بھارت کے Lacky نے کل یونان کے ایتھنز شہر میں 17 سال سے کم عمر کے پہلوانوں کی عالمی چیمپئن شپ میں مردوں کے 110 کلو گرام فری اسٹائل مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔

کُشتی میں، بھارت کے Lacky نے کل یونان کے ایتھنز شہر میں 17 سال سے کم عمر کے پہلوانوں کی عالمی چیمپئن شپ میں مردوں کے 110 کلو گرام فری اسٹائل مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ لیکی، Magomedrasul Omarov چار-چھ پوائنٹ سے ہارنے کے بعد سونے کا تمغہ نہ جیت سکے۔ اسی دوران بھارت کے ستندر مردوں کے 60 کلو گرام فری اسٹائل کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ ستندر نے سیمی فائنل میں قزاقستان کے Bekassyl Assambek پر ایک کے مقابلے 5 پوائنٹ سے جیت حاصل کی۔ دوسری جانب بھارت کے گورَو پونیہ، ایران کے Morteza کے خلاف مردوں کے ...

August 2, 2025 9:58 AM August 2, 2025 9:58 AM

views 27

بھارتی خاتون پہلوانوں نے یونان کے شہر ایتھینز میں، 17 سال تک کی عالمی چیمپین شپ میں، سونے کے دو تمغوں سمیت، چھ تمغے حاصل کیے ہیں۔ انھوں نے امریکہ کو شکست دے کر چیمپین ٹرافی بھی حاصل کی ہے۔

بھارت کی خاتون پہلوانوں نے یونان کے اتھینس میں جاری انڈر 17، ریسلنگ چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارتی پہلوانوں نے 6 تمغے جیتے ہیں، جن میں 2 سونے کے، تین چاندی کے اور ایک کانسے کا تمغہ شامل ہے۔ 43 کلو گرام کے زمرے میں رچنا نے اور 65 کلو گرام کے زمرے میں اشونی وشنوئی نے سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ 57 کلو گرام کے زمرے میں مونی نے، 73 کلو گرام کے زمرے میں کاجل نے اور 61 کلو گرام کے زمرے میں Yashita نے چاندی کا تمغہ جیتا، جبکہ 49 کلو گرام کے زمرے میں کومل ورما نے کانسے کا تمغہ ج...

July 21, 2025 10:13 AM July 21, 2025 10:13 AM

views 14

Budapest میں UWW رینکنگ سیریز میں، بھارت کے پہلوان سُمت نے چاندی کا تمغہ جبکہ انل مور نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔

کشتی میں Budapest میں جاری Polyak Imre اور Varga Janos  میموریل میں بھارتی پہلوانوں نے تین سونے کے، تین چاندی کے اور چار کانسے کے تمغوں سمیت کُل 10 تمغے جیت لیے ہیں۔ 60 کلوگرام کے Greco Roman مقابلے میں سُمِت نے چاندی کا تمغہ جیتا اور 55 کلوگرام کے زمرے میں Anil Mor نے کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ اِن نتائج سے آئندہ ستمبر میں کروشیا میں ہونے والی کشتی کی عالمی چیمپین شپ میں بھارت کی درجہ بندی کو فروغ ملے گا۔

July 20, 2025 9:29 AM July 20, 2025 9:29 AM

views 15

ہنگری کے Budapest میں جاری کُشتی کے Polyak Imre Varga Janos Memorial ٹورنامنٹ کی چوتھی رینکنگ سیریز میں بھارتی خواتین نے اپنا غلبہ برقرار رکھا ہے۔

ہنگری کے Budapest میں جاری کُشتی کے Polyak Imre Varga Janos Memorial ٹورنامنٹ کی چوتھی رینکنگ سیریز میں بھارتی خواتین نے اپنا غلبہ برقرار رکھا ہے۔ بھارتی خواتین نے کل ایک چاندی کا اور ایک کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ پریا ملِک نے 76 کلوگرام کے زمرے میں شاندار کارکردگی کا مزاہراہ کرتے ہوئے ایک چاندی کا تمغہ جیتا ہے۔ ایشیائی چیمپیئن منیشا نے Krystsina Sazykina کو ہرا کر کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ ان تمغوں کے ساتھ Budapest  میں بھارت کے تمغوں کی مجموعی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ جن میں تین سونے کی اور دو چاندی کے ...

July 19, 2025 9:32 AM July 19, 2025 9:32 AM

views 12

کُشتی میں، Budapest میں Polyak Imre & Varga Janos میموریل ٹورنامنٹ میں بھارت کے انتِم پانگھل اور ہرشیتا نے سونے کے تمغے جیتے ہیں۔

ہنگری کے شہر Budapest میں جاری POLYA'K IMRE & VARGA JANOS MEMORIAL.2025ٹورنامنٹ میں کل بھارتی خواتین پہلوانوں نے سونے کے دو، چاندی اور کانسے کا ایک- ایک تمغہ سمیت کُل چار تمغے جیتے۔ 53 کلو گرام زمرے کے فائنل مقابلے میں بھارتی پہلوان Antim Panghal  نے روس کی Natalia Malysheva کو سات۔چار سے ہراکر سونے کا تمغہ جیتا، جبکہ 72 کلوگرام کے زمرے میں Harshita نے قزاقستان کی چار مرتبہ کی ایشیائی چیمپئنZhamila Bakbergenova  کو دس۔صفر سے شکست دے کر سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

July 18, 2025 9:50 AM July 18, 2025 9:50 AM

views 14

کُشتی میں، ہنگری میں ایک اہم درجہ بندی سیریز میں بھارت کے Sujeet Kalkal نے سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

کُشتی میں ہنگری کے Budapest میں ہورہے ایک اہم یادگاری ٹورنامنٹ میں بھارت کے Sujeet Kalkal نے مردوں کے 65 کلو گرام فری اسٹائل زُمرے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے۔ فائنل مقابلے میں سُجیت نے آذربائیجان کے چار مرتبہ کے یوروپین میڈل یافتہ کھلاڑی علی رحیم زادے کو پانچ-ایک سے شکست دی۔ اِس جیت کے ساتھ ہی 2025 میں متحدہ عالمی کشتی درجہ بندی سیریز مقابلوں میں ملک نے سونے کا پہلا تمغہ جیتا ہے۔ بھارت نے مردوں کے 57 کلوگرام فری اسٹائل زمرے میں بھی کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ اس کے تحت مقابلے میں بھارت کے راہل نے جرمنی...

March 27, 2025 9:35 AM March 27, 2025 9:35 AM

views 18

اُردن کے عمان میں جاری سینئر ایشیائی کُشتی چیمپین شپ 2025 کے دوسرے دن بھارتی پہلوانوں کی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا۔

اُردن کے عمان میں جاری سینئر ایشیائی کُشتی چیمپین شپ 2025 کے دوسرے دن بھارتی پہلوانوں کی بہترین کارکردگی کا سلسلہ جاری رہا۔ بھارت کے پہلوان نتیش نے کَل ملک کے لیے دوسرا کانسے کا تمغہ جیتا۔ اِس کے بعد بھارت کے کانسے کے تمغوں کی کُل تعداد 2 ہوگئی ہے۔ اِس سے پہلے سنیل کمار نے مردوں کے 87 کلوگرام زمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ نتیش نے گریکو رومن زمرے میں ترکمانستان کے Amanberdi Agamammedov کو نو۔صفر کے زبردست فرق سے شکست دی۔x

March 26, 2025 9:40 AM March 26, 2025 9:40 AM

views 15

اُردن کے عمّان میں جاری ایشین کُشتی چیمپئن شپ میں بھارت کے پہلوان سُنیل کمار نے 87 کلو گرام گریکو رومن زُمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔

اُردن کے عمّان میں جاری ایشین کُشتی چیمپئن شپ میں بھارت کے پہلوان سُنیل کمار نے 87 کلو گرام گریکو رومن زُمرے میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔ سُنیل نے چین کے پہلوان Jiaxin Huang کو شکست دی۔ سال 2019 میں چاندی کا تمغہ جیت چکے سنیل نے کوارٹر فائنل میں تاجکستان کے پہلوان سُخروب عبدالخائف کو دس-ایک سے ہرایا تھا۔×