January 10, 2026 9:41 AM

views 13

خواتین کے پریمئر لیگ کرکٹ میں، رائل چیلنجرس بنگلورو نے دفاعی چیمپئن ممبئی انڈیئنس کو پہلے میچ میں تین وکٹ سے شکست دے دی۔

خواتین کے پریمئر لیگ کرکٹ میں، کل رات نوی ممبئی میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے دفاعی چیمپئن ممبئی انڈیئنس کو تین وکٹ سے شکست دے دی۔ ممبئی انڈیئنس نے پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ کے نقصان پر 154 رن بنائے۔ جواب میں رائل چیلنجرس بنگلورو نے جیت حاصل کرتے ہوئے مقررہ اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 157 رن بنائے۔ ×

January 9, 2026 9:55 AM

views 16

کرکٹ میں، خواتین کا پریمئر لیگ ٹورنامنٹ آج شام Navi ممبئی میں شروع ہو رہا ہے۔ پہلے میچ میں ممبئی انڈینس کا مقابلہ رائل چیلنجرس بنگلورو سے ہوگا۔

خواتین پریمیرلیگ 2026 کا چوتھا سیزن آج سے شروع ہورہا ہے۔ نوی ممبئی میں ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں افتتاحی میچ میں رائل چیلنجرز بنگلورو کا مقابلہ ممبئی انڈینز سے ہوگا۔ یہ میچ شام ساڑھ سات بجے شروع ہوگا اور میچ سے پہلے ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ِاس ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا۔ کئی Celebrities، جن میں یو یو ہنی سنگھ، جیکلین فرنانڈیز اور ہرناز سندھو شامل ہیں، اس تقریب میں پرفارم کریں گی۔ خواتین پریمیرلیگ کا یہ ایڈیشن دو مقامات پر کھیلا جائے گا۔ نوی ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکی...

March 15, 2025 9:47 AM

views 14

خواتین کے پریمیر لیگ کرکٹ میں، آج ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس / ڈیلی کیپلٹلز کے ساتھ فائنلز کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

خواتین کے پریمیر لیگ کرکٹ میں، آج ممبئی کے برابورن اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینس / ڈیلی کیپلٹلز کے ساتھ فائنلز کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ یہ میچ، شام 7 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ Meg Lanning  کی کپتان میں ڈیلی کیپیٹلز 8 میچوں میں سے 5 میچ جیت کر سیدھے فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ڈیلی اور ممبئی فائنل میں آمنے سامنے ہیں۔x

March 13, 2025 9:26 AM

views 12

خواتین کے پریمیر لیگ کرکٹ، WPL میں Eliminator میچ میں آج ممبئی انڈینس کا مقابلہ گجرات جائنٹس سے ہوگا۔

خواتین کے پریمیر لیگ کرکٹ، WPL میں Eliminator میچ میں آج ممبئی انڈینس کا مقابلہ گجرات جائنٹس سے ہوگا۔ یہ میچ ممبئی کے Brabourne اسٹیڈیم میں شام ساڑھے سات بجے سے کھیلا جائے گا۔ دلّی کیپیٹلز سب سے زیادہ دس پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں سرِفہرست ہے۔ وہیں ممبئی دوسرے اور گجرات تیسرے مقام پر ہے،  جس کے بعد آج ہو رہے میچ سے فائنل میں جانے والی ٹیم کا تعین ہوگا۔ ممبئی انڈینس کو اپنے گھریلو میدان پر کھیلنے کا فائدہ مل سکتا ہے، جہاں اُس نے حال ہی میں گجرات جائنٹس پر    9 رن سے جیت درج کی تھی۔×

March 9, 2025 9:36 AM

خواتین کی پریمیر لیگ(WPL)  میں کل رات لکھنؤ کے اِکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یوپی واریئرس نے رائل چیلنجر بنگلورو کو 12 رن سے ہرایا۔

خواتین کی پریمیر لیگ(WPL)  میں کل رات لکھنؤ کے اِکانا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں یوپی واریئرس نے رائل چیلنجر بنگلورو کو 12 رن سے ہرایا۔ 226 رن کے جیت کے نشانے کو حاصل کرنے کی جدوجہد میں رائل چیلنجرز بنگلورو کی ٹیم 19 اوورز اور 3 گیندوں میں 213 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلورو کے لیے رچاگھوشن نے سب سے زیادہ 33 گیندوں میں 69 رن بنائے جبکہ سنیہہ رانا نے محض چھ گیندوں میں تیزی سے 26 رن بنائے۔ البتہ ان کی کوششیں انھیں جیت سے ہمکنار کرنے میں ناکام رہیں۔ یوپی واریئرس کے لیے جارجیا وال نے 56 گیندوں م...

March 2, 2025 9:26 AM

views 7

خواتین پریمیر لیگ (WPL) ٹی 20 کرکٹ میچ میں دلّی کیپیٹلز نے کل رات بینگلورو کے ایم چنّا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بنگلورو کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔

خواتین پریمیر لیگ (WPL) ٹی 20 کرکٹ میچ میں دلّی کیپیٹلز نے کل رات بینگلورو کے ایم چنّا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرس بنگلورو کو 9 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی دلّی نے پلے آف میں اپنی جگہ یقینی بنا لی ہے۔ 148 رنز کے نشانے کے لئے کھیلتے ہوئے دلّی کیپیٹلز نے صرف 15 اوورز اور تین گیندوں میں آسانی سے یہ میچ جیت لیا۔ دلّی کیلئے Jess jonassen اور Shafali vermaکی جوڑی نے 146 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔×

February 28, 2025 9:27 AM

views 11

خواتین کے ٹی-ٹوینٹی پریمئر لیگ، WPL کرکٹ میں گجرات جائنٹس نے رائل چیلنجرس بینگلورو کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔

خواتین کے ٹی-ٹوینٹی پریمئر لیگ، WPL کرکٹ میں گجرات جائنٹس نے رائل چیلنجرس بینگلورو کو 6 وکٹ سے ہرادیا۔ کَل رات بینگلورو کے ایم چنّاسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بینگلور نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ    20 اوورس میں 7 وکٹ کے نقصان پر 125 رن بنائے۔ جواب میں گجرات جائنٹس نے محض 16 ویں اوور میں 4 وکٹ کھوکر یہ نشانہ حاصل کرلیا۔ گجرات جائنٹس کی کپتان Ashleigh Garner نے صرف 31 گیندوں میں شاندار 58 رن بنائے۔ اس سے پہلے گجرات نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔×