October 17, 2025 9:21 AM October 17, 2025 9:21 AM

views 30

خواتین کے ICC کرکٹ عالمی کپ میں سیمی فائنل میں جگہ پکّی کرنے والی آسٹریلیا پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

خواتین کے ICC کرکٹ عالمی کپ میں سیمی فائنل میں جگہ پکّی کرنے والی آسٹریلیا پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ آسٹریلیا کل رات وشاکھاپٹنم میں بنگلہ دیش کو شاندار طریقے سے 10 وکٹ سے ہرا کر سیمی فائنل میں داخل ہو گئی۔ اس جیت کے ساتھ آسٹریلیا 5 میچوں میں 9 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست آگئی، جبکہ بنگلہ دیش 2 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے مقام پر ہے۔آج سہ پہر تین بجے کولمبو میں جنوبی افریقہ کا مقابلہ سری لنکا سے ہوگا۔×

October 2, 2025 9:37 AM October 2, 2025 9:37 AM

views 35

کل رات اندور کے ہالکر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خواتین کے ICC ایک روزہ بین الاقوامی عالمی کپ 2025 کے ایک یکطرفہ میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 89 رن سے ہرایا۔

کل رات اندور کے ہالکر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے خواتین کے ICC ایک روزہ بین الاقوامی عالمی کپ 2025 کے ایک یکطرفہ میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 89 رن سے ہرایا۔ ٹورنامنٹ کے اس دوسرے میچ میں پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی پوری ٹیم تین گیند باقی رہتے ہوئے 326 رن پر آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری 237 رن کے اسکور پر آؤٹ ہو گئی۔ آج کولمبو کے آر-پریم داسا اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کا مقابلہ پاکستان سے ہوگا۔ یہ میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔×