December 31, 2025 9:38 AM

views 10

خواتین کرکٹ میں بھارت نے پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کو 15 رن سے ہراکر سیریز پانچ۔صفر سے جیت لی ہے۔

خواتین کرکٹ میں کَل رات تروواننت پورم میں بھارت نے سری لنکا کو پانچویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 15 رن سے ہراکر یہ سیریز پانچ۔صفر سے جیت لی ہے۔ بھارت نے سری لنکا کے سامنے 176 رن کا نشانہ رکھا تھا، لیکن وہ مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ پر 160 رن ہی بنا سکی۔ اِس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر بھارت سے بلے بازی کرنے کو کہا اور بھارتی خواتین نے مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ پر 175 رن بنائے۔ ہرمن پریت کور کو میچ کی جبکہ شفالی ورما کو سیریز کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔x

December 30, 2025 10:01 AM

views 13

خواتین کرکٹ میں آج کیرالہ کے ترواننت پورم میں گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسیڈیم میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلا جائے گا۔

خواتین کرکٹ میں آج کیرالہ کے ترواننت پورم میں گرین فیلڈ انٹرنیشنل اسیڈیم میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شام سات بجے شروع ہوگا۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں بھارتی ٹیم سیریز کو کلین سویپ کرنا چاہے گی۔ پانچ میچوں کی سیریز میں فی الحال بھارت کو چار۔صفر کی سبقت حاصل ہے۔ اتوار کے روز کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان بھارت نے سری لنکا کو 30 رن سے شکست دی تھی۔ اِس سے پہلے سیریز کے تینوں میچوں میں بھارت نے شاندار کارکردگی کا مظاہر...

December 29, 2025 9:46 AM

views 12

خواتین کرکٹ میں، شفالی ورما اور اسمرتی مندھانا نے مل کر بھارت کی جیت میں مدد کی۔ بھارت نے ترواننت پورم میں چوتھے ٹی۔ٹوئینٹی بین الاقوامی میچ میں سری لنکا کو 30 رن سے ہرایا۔

خواتین کرکٹ میں، کل رات بھارت نے ترواننت پورم میں 5 میچوں کی سیریز کے چوتھے ٹی-ٹوئنٹی میچ میں سری لنکا کے خلاف 30 رن سے جیت حاصل کر کے چار-صفر کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ بھارت نے کل رات سری لنکا کو جیت کیلئے 222 رن کا ایک بڑا ہدف دیا تھا، لیکن سری لنکا مقررہ 20 اوورس میں 6 وکٹ پر 191 رن ہی بنا سکی۔ اِسمرتی مندھانا نے 87 رن بنائے۔ اُنہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ مندھانا نے خواتین کی بین الاقوامی کرکٹ میں اپنے 10 ہزار رن بھی مکمل کیے۔ سیریز کا پانچواں اور آخری میچ کل اسی مقام پر کھیلا جائے گ...

December 27, 2025 10:08 AM

views 10

خواتین کرکٹ میں، ترواننت پورم میں تیسرے ٹی-ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ میں بھارت نے، سری لنکا کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ اِس طرح اُس نے 5 میچوں کی سیریز میں تین-صفر سے ناقابلِ تسخیر سبقت حاصل کر لی ہے۔

خواتین کرکٹ میں، کَل رات تروواننت پورم میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئینٹی بین الاقوامی میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 8 وکٹ سے ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ بھارت نے پانچ میچوں کی سیریز میں تین- صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے۔  جیت کے لیے مقررہ113  رن کے نشانے کو بھارت نے محض13 اوورس اور دو گیندوں میں 2 وکٹ کے نقصان پر 115 رن بناکر حاصل کرلیا۔ شفالی ورما نے بغیر آؤٹ ہوئے 42 گیندوں پر شاندار 79 رن بنائے۔ اس سے پہلے دورے پر آئی سری لنکا کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورس میں 7 وکٹ پر 112 رن بنائے تھے۔ سری لنکا کی طرف سے Imes...

November 2, 2025 9:29 AM

views 83

خواتین کے ICC ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ عالمی کپ کے آج نوی ممبئی میں کھیلے جانے والے فائنل مقابلے میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

خواتین کے ICC، ODI  ورلڈ کپ میں آج نوی ممبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اسٹیڈیم میں بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے سے شروع ہوگا۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم گوہاٹی کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ کو 125 رنز سے ہرا کر فائنل میں پہنچی تھی۔ وہیں بھارت نے آسٹریلیا کو پانچ وکٹ سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ دونوں میں سے کسی بھی ٹیم نے اب تک ODI ورلڈ کپ کا خطاب نہیں جیتا ہے۔ آج جیتنے والی ٹیم پہلی بار یہ ٹرافی حاصل کرے گی۔×

October 31, 2025 9:33 AM

views 39

کرکٹ میں: بھارت، آسٹریلیا کو پانچ وکٹ سے ہراکر ایک روزہ میچوں کے خواتین کے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

ICC خواتین ایک روزہ عالمی کپ میں گزشتہ رات نوی ممبئی میں بھارت نے آسٹریلیا کو سنسنی خیز سیمی فائنل میں 5 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ بھارت نے 339 رن کا ہدف 5 وکٹ اور 9 گیند باقی رہتے ہوئے حاصل کر لیا۔ جمائما روڈریگز نے 134 گیندوں پر 127 رن کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کپتان ہرمن پریت کور نے 88 گیندوں پر 89 رن بنائیے۔ دونوں کھلاڑیوں کی شاندار بلّے بازی نے دفاعی چمپئن آسٹریلیا کے خلاف بڑے ہدف کو کامیابی سے طے کرنے میں مدد کی۔ بھارت کی جانب سے شری چارنی اور دیپتی شرما نے دو-دو وکٹیں حاصل...

October 30, 2025 9:35 AM

views 44

خواتین کے ایک روزہ میچوں کے ICC عالمی کپ میں آج نوی ممبئی میں دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کا سامنا آسٹریلیا سے ہوگا۔

خواتین کے ایک روزہ میچوں کے ICC عالمی کپ میں آج نوی ممبئی میں دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کا سامنا آسٹریلیا سے ہوگا۔ یہ میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا۔ گوہاٹی میں کل رات کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو 125 رن سے شکست دی۔ ×

October 20, 2025 9:30 AM

views 36

خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ عالمی کپ میں کَل رات اندور کے Holkar اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے بھارت کو 4 رن سے ہرا دیا۔

خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ عالمی کپ میں کَل رات اندور کے Holkar اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے بھارت کو 4 رن سے ہرا دیا۔ انگلینڈ نے جیت کے لیے دو سو نواسی رن کا نشانہ رکھا تھا، لیکن بھارت 50 اوورس میں 6 وکٹ پر 284 رن ہی بنا سکا۔ اس سے قبل، پہلے بلّے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورس میں 8 وکٹ پر 288 رن بنائے تھے، جس میں Heather Knight کے 91 گیندوں میں شاندار 109 رن بھی شامل ہیں۔ اس جیت سے انگلینڈ نے سیمی فائنل میں یقینی جگہ بنا لی ہے۔ وہ اب تک کوئی میچ نہیں ہارا ہے۔ دوسری جانب بھارت کو ...

October 19, 2025 9:30 AM

views 45

کرکٹ میں خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے ICC عالمی کپ میں بھارت آج مدھیہ پردیش میں اندور کے Holkar اسٹیڈیم میں انگلینڈ کا سامنا کرے گا۔

کرکٹ میں خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے ICC عالمی کپ میں بھارت آج مدھیہ پردیش میں اندور کے Holkar اسٹیڈیم میں انگلینڈ کا سامنا کرے گا۔ میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں بھارتی ٹیم کا مقصد یہ ہوگا کہ وہ لگاتار دو شکست کے بعد عالمی کپ میں واپسی کرے۔ پوائنٹ کے اعتبار سے فی الحال بھارت چوتھے مقام پر ہے، جبکہ انگلینڈ تیسرے مقام پر ہے۔ اسی دوران کل رات کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ منسوخ کرنا پڑا۔ جس وقت پاکستان نے...

October 12, 2025 9:50 AM

views 123

خواتین کے ایک روزہ کرکٹ عالمی کپ میں آج سہ پہر وشاکھا پٹنم میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

خواتین کے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ عالمی کپ میں آج وشاکھا پٹنم میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ یہ میچ بھارتی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ دونوں ہی ٹیمیں اِس ٹورنامنٹ کی پسندیدہ ٹیمیں ہیں۔ آسٹریلیا ریکارڈ سات بار کی عالمی چیمپین ہے۔ اُس نے گروپ مرحلے کے تینوں ہی میچ جیتے ہیں، جبکہ بھارت کو عالمی کپ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ بھارت کی ٹیم اس میچ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہے گی۔x