October 7, 2025 10:00 AM October 7, 2025 10:00 AM

views 33

خواتین کے ایک روزہ کرکٹ میچوں کے ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔

خواتین کے ایک روزہ کرکٹ میچوں کے ورلڈ کپ میں کَل رات اندور میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹ سے ہرا دیا۔ جنوبی افریقہ کی خواتین نے 232 رن کا جیت کا نشانہ 40 اوورس اور 5 گیندوں میں آسانی کے ساتھ حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کی Tazmin Brits کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انھوں نے شاندار 101 رن بنائے۔ اِس سے پہلے نیوزیلینڈ کی پوری ٹیم 47 اوورس اور 5 گیندوں میں 231 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔ آج گوہاٹی میں انگلینڈ کا مقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ یہ میچ سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔x

October 6, 2025 2:54 PM October 6, 2025 2:54 PM

views 24

خواتین کی ورلڈ کپ کرکٹ چمپئن شپ میں آج سہ پہر اِندور میں نیوزیلینڈ کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے ہوگا۔

کَل کھیلے گئے میچ میں بھارتی خواتین نے پاکستان کو 88 رن سے کراری شکست دی۔ یہ میچ کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 247 رن بنائے، جبکہ پاکستان کی پوری ٹیم 43 اوورس میں 159 رن بناکر آؤٹ ہوگئی۔×

October 1, 2025 9:38 AM October 1, 2025 9:38 AM

views 30

گوہاٹی میں، خواتین کے ایک روزہ میچوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 59 رن سے کراری شکست دی۔

گوہاٹی میں، خواتین کے ایک روزہ میچوں کے کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں بھارت نے سری لنکا کو 59 رن سے کراری شکست دی۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ڈک ورتھ لوئس ضابطے کے تحت سری لنکا کیلئے 271 رن کا نشانہ طے کیا گیا تھا، لیکن سری لنکا کی ٹیم 45 اوورس اور چار گیندوں میں 211 رن ہی بنا سکی۔ اِس سے قبل پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 47 اوورس میں 8 وکٹ پر 269 اسکور کیے۔ سری لنکا نے ٹاس جیت کر گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی طرف سے Amanjot Kaur نے سب سے زیادہ 57 رن بنائے۔ بارش سے متاثرہ میچ کو 47 ا...