September 20, 2025 11:14 AM September 20, 2025 11:14 AM

views 65

خواتین کرکٹ میں، آج سہ پہر دلّی میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔

خواتین کرکٹ میں، آج سہ پہر دلّی میں بھارت کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ بین الاقوامی سیریز کا یہ تیسرا اور آخری فیصلہ کُن میچ ہوگا۔ بھارتی وقت کے مطابق آج کا یہ میچ دن میں ڈیڑھ بجے شروع ہوگا۔ سرِ دست تین میچوں کی یہ سیریز ایک-ایک سے برابری پر ہے۔×

January 13, 2025 9:48 AM January 13, 2025 9:48 AM

views 11

خواتین کرکٹ میں بھارت نے کل راجکوٹ میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو 116 رن سے شکست دے کر تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔

خواتین کرکٹ میں بھارت نے کل راجکوٹ میں تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آئرلینڈ کو 116 رن سے شکست دے کر تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔ Jemimah Rodrigues کو شاندار سینچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

December 19, 2024 3:25 PM December 19, 2024 3:25 PM

views 24

خواتین کرکٹ میں: سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی-ٹوینٹی میچ، بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج شام ممبئی میں کھیلا جائے گا

خواتین کرکٹ میں، آج شام نوی ممبئی کے ڈی۔وائی۔پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان T20 بین الاقوامی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔ یہ سیریز فی الحال ایک-ایک سے برابر ہے، کیونکہ ہرمن پریت کی قیادت والی بھارتی ٹیم نے پہلا میچ 49 رن سے جیتا تھا، جبکہ ویسٹ انڈیز نے دوسرے میچ میں 9 وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ اب بھارتی ٹیم سیریز کے فیصلہ کن میچ میں جیت حاصل کرنا چاہے گی۔×