January 20, 2026 9:57 AM

views 1

مغربی بنگال کے اعلیٰ انتخابی افسر کے دفتر نے یہ اعتماد ظاہر کیا ہے کہ ووٹر فہرستوں پر خصوصی جامع نظرِ ثانی SIR کا عمل مقررہ مدت کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔

مغربی بنگال کے اعلیٰ انتخابی افسر کے دفتر نے یہ اعتماد ظاہر کیا ہے کہ ووٹر فہرستوں پر خصوصی جامع نظرِ ثانی SIR کا عمل مقررہ مدت کے اندر مکمل کرلیا جائے گا۔ چناؤ کمیشن نے اِس کام کو پورا کرنے کیلئے 14 فروری کی تاریخ طے کی ہے۔ مختلف علاقوں میں اگرچہ سماعت کے مرحلے کے دوران مختلف ضلعوں سے کئی پُرتشدد واقعات کی اطلاعات سامنے آئی ہیں،  پھر بھی متعلقہ عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ SIR کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں پڑی ہے۔x

January 1, 2026 10:03 AM

views 8

انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال میں جاری خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم SIR کے عمل کے سلسلے میں چناؤ افسروں کے خلاف پولیس شکایتوں میں درج کیے گئے سبھی الزامات مسترد کردیے ہیں۔

چناؤ کمیشن نے خصوصی تفصیلی نظرثانی مہم SIR کے عمل سے متعلق مغربی بنگال کے اعلیٰ چناؤ کمشنر اور چیف الیکٹورل آفیسر CEO کے خلاف دو پولیس شکایتیں درج کرنے کے بعد ایک سخت تردید جاری کی ہے۔ باقاعدہ ایک بیان میں CEO کے دفتر نے اِن الزامات کو مسترد کردیا ہے اور اِسے منصوبہ بند اور بے بنیاد قرار دیا ہے اور اُن پر اِسے ایس آئی آر 2026 کیلئے قانونی فرائض انجام دینے والے افسروں کو ڈرانے دھمکانے کی ایک جان بوجھ کر کوشش بتایا ہے۔ کمیشن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈرانے دھمکانے کے یہ حربے اِس لیے بنائے گئے ہیں تا...

December 16, 2025 5:09 PM

views 13

چناؤ کمیشن نے مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں کا مسودہ شائع کردیا ہے۔ موجود نہ ہونے، دوسری جگہ چلے جانے، انتقال کرجانے یا دو جگہ نام ہونے کی وجہ سے 58 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان کے نام کاٹے گئے ہیں۔

انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال میں چناؤ فہرستوں کا مسودہ شائع کردیا ہے۔ 58 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے نام، اُن کے نہ ملنے، اُن کا پتہ بدل جانے، اُن کی موت ہوجانے یا ایک سے زیادہ نام ہونے کی بناء پر خارج کردیئے گئے ہیں۔ SIR کے پہلے مرحلے میں مغربی بنگال میں مجموعی طور پر سات کروڑ 66 لاکھ 37 ہزار 529 ووٹروں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اِن میں سے 7 کروڑ 8 لاکھ 16 ہزار 616 ووٹروں کے اندراج کے فارم کو ڈیجیٹل شکل دے دی گئی ہے۔ 92 اعشاریہ چار فیصد فارم کو ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے۔ x

December 5, 2025 9:47 AM

views 14

مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی کا عمل جاری ہے۔

مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی کا عمل جاری ہے۔ اِس عمل کیلئے مقرر کیے گئے خصوصی مشاہد، ریٹائرڈ IAS افسر Subrata Gupta اور دیگر مشاہدین سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ ضلع چناؤ افسروں اور دیگر اہلکاروں کے ساتھ میٹنگیں کر رہے ہیں۔ مغربی بنگال میں ووٹر فہرستوں پر خصوصی تفصیلی نظرِ ثانی عمل کے تحت ذاتی معلومات پر مشتمل فارمس کو ڈجیٹل شکل دینے کا کام روز مرّہ کی بنیاد پر جاری ہے۔ چناؤ اندراج افسر، معاون چناؤ اندراج افسر اور بوتھ سطح کے افسر ریاست میں پوری تندہی کے ساتھ ...

December 2, 2025 10:18 AM

views 9

انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال میں 2 ہزار 208 بوتھوں میں سو فیصد ذاتی تفصیلات سے متعلق فارم جمع کرائے جانے کے سلسلے میں ایک تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

انتخابی کمیشن نے مغربی بنگال میں 2 ہزار 208 بوتھوں میں سو فیصد ذاتی تفصیلات سے متعلق فارم جمع کرائے جانے کے سلسلے میں ایک تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ انتخابی کمیشن نے کہا کہ اِن بوتھوں میں سبھی ووٹروں کے فارم جمع کرائے گئے ہیں، جو کہ حقیقت سے بعید نظر آتا ہے۔ ضلعی چناؤ آفیسرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ آج صبح 10 بجے تک اپنی اپنی رپورٹ جمع کرائیں۔ BJP نے الزام لگایا ہے کہ کچھ سیاسی طور پر جانبدار بلاک ڈیولپمنٹ آفیسرز، BLOs پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اپنے OTPs شیئر کریں، تاکہ فوت شدہ افراد، نقلِ مکانی کر...

November 21, 2025 3:49 PM

views 22

مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین EVMs کی، پہلے مرحلے کی جانچ FLC آج سے کولکتہ کے شہر نیوٹاؤن میں شروع کردی گئی ہے۔

  مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین EVMs کی، پہلے مرحلے کی جانچ FLC آج سے کولکتہ کے شہر نیوٹاؤن میں شروع کردی گئی ہے۔ سینئر نائب انتخابی افسر گیانیش بھارتی کی قیادت میں ECI کی یہ ٹیم، ورکشاپ میں موجود ہے۔ یہ ٹیم مغربی بنگال میں SIR کا جائزہ لے رہی ہے۔ بھارت کے انتخابی کمیشن کے سکریٹری مدھو سودن گپتا اور بھارت کے الیکٹرونکس کارپوریشن لمیٹڈ ECIL کے سینئر نائب جنرل مینجر PC مونڈل نے بھی اِس پروگرام میں شرکت کی۔x