January 5, 2026 3:02 PM January 5, 2026 3:02 PM
5
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ 11 برس میں الیکٹرانکس سازوسامان کی پیداوار میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ ملک میں گزشتہ 11 برس میں الیکٹرانکس سازوسامان کی پیداوار میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور برآمدات 8 گنی ہوگئی ہیں۔ سوشل میڈیا کی ایک پوسٹ میں جناب ویشنو نے کہا کہ 2025 میں Apple نے 50 اَرب امریکی ڈالر مالیت کے موبائل فون بازار میں بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ اس پیشرفت سے الیکٹرانکس سازوسامان برآمد کئے جانے والی سرکردہ تین اشیاء میں شامل ہوگیا ہے۔