December 8, 2025 10:13 AM December 8, 2025 10:13 AM

views 4

وزیر اعظم نریندر مودی وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے پر آج لوک سبھا میں بحث کا آغاز کریں گے۔

قومی گیت وندے ماترم کے 150 سال مکمل ہونے کے موقعے پر آج لوک سبھا میں خصوصی مباحثہ ہوگا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا میں بحث کا آغاز کریں گے۔ وندے ماترم پر بحث کیلئے 10 گھنٹے مختص کیے گئے ہیں۔ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے بتایا کہ بحث کی شروعات دوپہر 12 بجے ہوگی، جو پورے دن چلے گی۔ جناب رجیجو نے مزید کہا کہ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی صدارت میں منعقد ہوئی آل پارٹی میٹنگ میں طے پایا تھا کہ 8 دسمبر کو وندے ماترم اور 9 دسمبر کو انتخابی اصلاحات پر بحث ہوگی۔