December 11, 2025 9:34 AM December 11, 2025 9:34 AM

views 2

بھارتی ریلویز نے مالی سال 2023-24 کے دوران  60 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ سبسڈی کے طور پر فراہم کیے، تاکہ مسافر، کم خرچ میں سفر کر سکیں۔

بھارتی ریلویز نے مالی سال 2023-24 کے دوران  60 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ سبسڈی کے طور پر فراہم کیے، تاکہ مسافر، کم خرچ میں سفر کر سکیں۔ لوک سبھا میں ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ مسافروں کو دی گئی سبسڈی، مسافروں کے سفر کی مجموعی لاگت کا 45 فیصد ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات کو اُجاگر کیا کہ بھارتی ریلویز کے کرائے، دنیا میں سب سے کم کرایوں میں شامل ہیں۔ جناب اشونی ویشنو نے کہا کہ ہمسایہ ملکوں کے مقابلے بھارت میں مسافروں کو سب سے کم خرچ ٹرانسپورٹیشن فراہم کیا جا رہا ہے۔×

October 24, 2025 10:13 AM October 24, 2025 10:13 AM

views 131

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نئی دلّی میں  ریل بھون کے وار روم میں کَل تہواروں کے سیزن کے دوران مسافروں کی سہولت کو یقینی بنانے کیلئے چلائی جارہی خصوصی ٹرینوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ریلوے کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے نئی دلّی میں  ریل بھون کے وار روم میں کَل تہواروں کے سیزن کے دوران مسافروں کی سہولت کو یقینی بنانے کیلئے چلائی جارہی خصوصی ٹرینوں کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران ریلوے کے وزیر نے افسران سے بات چیت کی اور چھٹھ پوجا کے مدنظر ریلوے کی تیاریوں سے آگاہی حاصل کی۔ تہواروں کے دوران ریلوے اسٹیشنوں پر بھیڑ کی نگرانی اور اُس کے بندوبست کیلئے یہ وار روم تشکیل دیا گیا ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ اِن انتظامات میں ملک بھر میں وار رومز کی تین سطحیں شامل ہیں۔ اگلے تین دن کے دورا...