January 21, 2026 10:04 AM

views 3

الیکٹرانکس اور IT محکمے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت معیشت کے ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت کے منصوبہ بند فروغ پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔

الیکٹرانکس اور IT محکمے کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ بھارت معیشت کے ہر شعبے میں مصنوعی ذہانت کے منصوبہ بند فروغ پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ انہوں نے Davos میں عالمی اقتصادی فورم میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ AI کے استعمال کو بڑھانے میں سب سے بڑی دشواری GPU یعنی گرافکس پروسیسنگ یونٹس کی دستیابی ہے۔ جناب ویشنو نے کہا کہ سرکار کی مدد کے ساتھ پبلک پرائیویٹ ساجھے داری کے ذریعے اس چیلنج کو دور کرنے پر کام ہو رہا ہے۔×

January 25, 2025 10:39 AM

views 14

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ اعتبار اور صلاحیت دو اہم ترین عوامل ہیں، جن سے بھارت میں عالمی سطح پر سرمایہ کار راغب ہوتے ہیں۔

مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ اعتبار اور صلاحیت دو اہم ترین عوامل ہیں، جن سے بھارت میں عالمی سطح پر سرمایہ کار راغب ہوتے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر Davos میں عالمی اقتصادی فورم میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے جناب ویشنو نے کہا کہ اگرچہ فی الحال دنیا کو بہت سی روکاوٹوں اور مسائل کا سامنا ہے، لیکن بھارت ایک بہت ہی قابلِ اعتبار ملک بن کر اُبھرا ہے، جو دانشورانہ املاک کے حقوق کا احترام کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے، دنیا کو واضح طور پر یہ دکھا دیا ہے کہ ہر طرح کے حالات میں یہ ایک ایسا ملک ہے،...