August 6, 2025 10:00 AM August 6, 2025 10:00 AM
6
اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلعے میں، اچانک شدید سیلاب آنے کے بعد راحت اور بچاؤ کارروائی جاری ہے۔ بھارتی موسمیات محکمے نے ریاست میں اگلے تین دن تیز بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلعے میں بادل پھٹنے سے دھرالی میں کھیر گنگا دریا میں اچانک سیلاب آنے کے بعد بچاؤ اور امدادی کارروائی زور و شور سے جاری ہے۔ فوج، NDRF، SDRF، ضلع انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ایجنسیاں امدادی کام میں سرگرمی کے ساتھ شامل ہیں۔ اب تک 130 سے زیادہ افراد کو بچایا گیا ہے۔ چودھویں راجپوتانہ رائفلز کے کمانڈنگ افسر کرنل ہرش وردھن کی زیر کمان تقریباً 150 سپاہی متاثرہ علاقے میں راحت کی کارروائی میں لگے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ SDRF کی تین ٹیمیں بھی وہاں موجود ہیں اور 70 سے لے کر 80 افراد کو گنگوت...