May 1, 2025 9:47 AM May 1, 2025 9:47 AM
10
امریکہ اور یوکرین نے سرگرم مذاکرات کے بعد معدنیات سے متعلق ایک سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں۔
امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ اُس نے یوکرین کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کا ایک معاہدہ کیا ہے، جو واشنگٹن کو یوکرین کی تعمیر نو میں سرمایہ کاری کے لیے مشترکہ فنڈ کے بدلے کیف کی نایاب زمینی معدنیات تک رسائی کی اجازت دے گا۔ یوکرین کے قدرتی وسائل تک امریکہ کو رسائی فراہم کرنے کے معاہدے تک پہنچنے کے لیے واشنگٹن اور کیف پچھلے چند مہینوں سے سرگرم مذاکرات میں مصروف رہے ہیں۔ امریکہ کے محکمہئ خزانہ کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں نے باہمی طور پر تعمیر نو کے لیے ایک سرمایہ کاری فنڈ قائم کرنے پر ...