October 11, 2025 9:48 AM

views 32

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے اپنے یہاں آنے والی اشیاء پر مزید 100 فیصد محصول کا اعلان کیا ہے، کیونکہ چین نے کم یاب معدنیات کی برآمدات کو محدود کر دیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ، چین سے کی جانے والی درآمدات پر مزید 100 فیصد محصول عائد کرے گا۔ یہ قدم وہ چین کی طرف سے بیش قیمت کم یاب معدنیات سے متعلق چین کی منصوبہ بندی کے تحت، نئے برآمداتی اصولوں کے جواب میں اُٹھائے گا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ یہ اضافی محصول، یکم نومبر سے لاگو ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اُن کی انتظامیہ، اہم سافٹ ویئر کی برآمدات پر بھی اِسی تاریخ سے کچھ ضابطے لاگو کرے گی۔ امریکہ اِس وقت چین سے لائی جانے والی اشیاء پر، جو 30 فیصد محصول لے رہا ہے...