March 19, 2025 9:55 AM

views 25

روس کے صدر ولادیمیر پتن نے، صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ بات چیت کے بعد یوکرین کے، توانائی سے متعلق بنیادی ڈھانچے پر حملوں کو عارضی طور پر روکنے سے اتفاق کرلیا ہے۔

روس کے صدر ولادیمیر پتن نے، یوکرین میں توانائی سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی جگہوں پر حملے، عارضی طور پر روکنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ یہ اتفاق، کَل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فون پر اُن کی طویل گفتگو کے بعد ہوا۔ وہائٹ ہاؤس اور Kremlin وونوں دفتروں نے اس کی تصدیق کی ہے۔ وہائٹ ہاؤس نے کہا کہ دونوں صدور کے درمیان اِس بات چیت کا شدید انتظار تھا، کیونکہ ٹرمپ انتظامیہ، روس کے رہنما کو اِس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش میں تھی کہ وہ جنگ ختم کرنے کے امکانی طریقے کے طور پر یوکرین کے ساتھ 30 دن کی جنگ بندی...