July 31, 2025 9:55 AM
23
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی سمجھوتے پر پہنچ گئے ہیں، جس میں امریکہ بھیجے جانے والی جنوبی کوریائی برآمدات پر 15 فیصد محصولات عائد کرنا شامل ہے۔
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی سمجھوتے پر پہنچ گئے ہیں، جس میں امریکہ بھیجے جانے والی جنوبی کوریائی برآمدات پر 15 فیصد محصولات عائد کرنا شامل ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ، کوریا جمہوریہ کے ساتھ ”مکمل اور جامع تجارتی سمجھوتے“ پر پہنچ گیا ہے، جس سے اربوں ڈالرس کی سرمایہ کاری اور خریداری ممکن ہوسکے گی۔ سمجھوتے کے مطابق جنوبی کوریا، ٹرمپ کی جانب سے منتخب کردہ امریکی پروجیکٹوں میں 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے پر راضی ہوگیا ہے۔ اِ...