May 10, 2025 9:47 AM May 10, 2025 9:47 AM

views 1

امریکہ اور ایران کل عمان میں نیوکلیائی مذاکرات کا دوسرا دور منعقد کریں گے۔

امریکہ اور ایران کل عمان میں نیوکلیائی مذاکرات کا دوسرا دور منعقد کریں گے۔ حکام کے مطابق یہ مذاکرات، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلیجی خطّے کے دورے سے پہلے منعقد کیے جائیں گے۔ امریکی صدر نے تہران کے ساتھ کسی سمجھوتے پر پہنچنے کی امید ظاہر کی ہے تاکہ ایران کے نیوکلیائی پروگرام پر اسرائیل کے فوجی حملے کو ٹالا جا سکے اور جو بڑی جنگ کی وجہ بن سکتا ہے۔ اس سے پہلے ایران اور امریکہ کے نمائندوں نے عمان اور روم میں ہوئے گزشتہ مذاکرات کے بعد اعتماد کا اظہار کیا تھا۔×