January 18, 2026 11:09 AM
1
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوروپ کے 8 ملکوں کے سامان پر 10 فیصد درآمد محصول لگانے کا اعلان کیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوروپ کے 8 ملکوں کے سامان پر 10 فیصد درآمد محصول لگانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول پر اُن کی مخالفت کا ذکر کیا۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر جناب ٹرمپ نے کہا کہ یہ محصول فروری میں نافذ العمل ہوگا اور اس کا ڈنمارک، ناروے، سوئیڈن، فرانس، جرمنی، برطانیہ، نیدر لینڈ اور فِن لینڈ پر اطلاق ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر بقول اُن کے امریکہ کی جانب سے گرین لینڈ کو مکمل اور قطعی طور پر خریدنے کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا تو یکم جون سے محصول میں ایک فیصد سے بڑھاکر 25...