November 29, 2024 10:49 AM

views 27

اترپردیش سرکار نے سنبھل میں تشدد کے حالیہ واقعات کی عدالتی انکوائری کاحکم دیاہے، جس میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اترپردیش سرکار نے سنبھل میں تشدد کے حالیہ واقعات کی عدالتی انکوائری کاحکم دیاہے، جس میں کم از کم چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج دیویندر کمار اروڑا کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی کو اِس معاملے کی تحقیقات کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ کمیٹی کے دیگر دو ممبروں میں ریٹائرڈ IAS افسر امت موہن پرساد اور انڈین پولیس سروس کے سابق افسر اروند کمار جین شامل ہیں۔ کمیٹی کو 2 ماہ کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اترپردیش کے داخلی اُمور کے محکمے نے کَل کمیٹی تشکیل دینے کا حکم جار...