September 9, 2025 10:07 AM September 9, 2025 10:07 AM

views 14

اترپردیش میں پریاگ راج، آگرہ اورمتھرا جیسے ضلعوں میں سیلاب کی صورتحال اب بھی سنگین ہے۔

اترپردیش میں پریاگ راج، آگرہ اورمتھرا جیسے ضلعوں میں سیلاب کی صورتحال اب بھی سنگین ہے۔ ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ دریائے جمنا کے پانی سے متھرا کا خطہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ وہاں کئی رہائشی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ کے حکم کے مطابق اسکول اور کالج اب بھی بند ہیں۔ متھرا میں کم از کم پانچ ہزار لوگوں نے امدادی کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔ مشہور بانکی بہاری مندر کو جانے والا راستہ پوری طرح زیرِ آب ہے۔ آگرہ میں بھی دریائے جمنا کا پانی تاج محل کے احاطے میں آگیا ہے اور دیگر نچلے علاقوں م...

September 8, 2025 9:46 AM September 8, 2025 9:46 AM

views 13

ِاتر پردیش میں کم از کم 48 ا ضلاع بھیانک سیلاب کی زد میں ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ اِن علاقوں میں راحت اور بچاؤ کاررائیاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔

ِاتر پردیش میں کم از کم 48 ا ضلاع بھیانک سیلاب کی زد میں ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ اِن علاقوں میں راحت اور بچاؤ کاررائیاں پورے زور و شور سے جاری ہیں۔ گنگا، یمنا، شاردا اور Ramganga جیسے بڑے دریاؤں میں طغیانی آئی ہوئی ہے اور 41 ہزار ہیک ٹیئر سے زیادہ زمین زیر آب آگئی ہے۔ آگرا، متھرا، علی گڑھ، فروخ آباد،  شاہ جہاں پور اور پریاگ راج اضلاع سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ ہوئے ہیں۔ 11 ہزار سے زیادہ لوگوں نے ریاست بھر میں انتظامیہ کی طرف سے بچاؤ اور راحت کیمپوں میں پناہ لی ہوئی ہے۔ متھرا میں پرانے شہر کے بہت س...

August 5, 2025 10:21 AM August 5, 2025 10:21 AM

views 18

اترپردیش میں موسلا دھار بارش کے سبب، کئی دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں، جس سے 17 ضلعوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

اترپردیش میں موسلا دھار بارش کے سبب، کئی دریا خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہے ہیں، جس سے 17 ضلعوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایات کے بعد، پورے اتر پردیش میں ریلیف اور بچاؤ کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔           پیش ایک رپورٹ۔                             V/C Om Awasthi اترپردیش میں، سیلاب سے 17 ضلعوں کی 40 تحصیلوں اور 694 گاؤں متاثر ہوئے ہیں۔ ریلیف کمشنر بھانو چندر گوسوامی کے مطابق، کانپور نگر، لکھیم پور کھیری، آگرہ، اوریّہ، چترکوٹ، بلیا، باندہ، غازی پور، مرزا...

August 4, 2025 9:39 AM August 4, 2025 9:39 AM

views 14

اترپردیش میں لگاتار بارش سے کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں جس کی وجہ سے 17 ضلعوں میں سیلاب آ گیا ہے۔

اترپردیش میں لگاتار بارش سے کئی ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں جس کی وجہ سے 17 ضلعوں میں سیلاب آ گیا ہے۔ حکام انتہائی چوکنا ہیں اور متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور راحت کا کام جاری ہے۔ اترپردیش میں 37 تحصیلوں اور 402 گاؤوں میں سیلاب سے 84 ہزار سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں۔ ریلیف کمشنر بھانو چندر گوسوامی نے بتایا کہ اس وقت 17 ضلعوں، کانپور نگر، لکھیم پور کھیری، آگرہ اوریہ، چترکوٹ، بلیا، باندہ، غازی پور، مرزا پور، پریاگ راج، وارانسی، چندولی، جالون، کانپور دیہات، ہمیر پور، اٹاوہ اور فتح پور کو سی...