July 23, 2025 9:50 AM
18
اُترپردیش کابینہ نے خواتین کے نام خریدی جانے والی ایک کروڑ روپے تک کی املاک پر لگنے والی اسٹیمپ ڈیوٹی میں ایک فیصد رعایت دینے کے فیصلے کو منظوری دی ہے۔
خواتین کو بااختیار بنانے کے مقصد سے ایک اہم فیصلے کے تحت اترپردیش کابینہ نے خواتین کے نام خریدی جانے والی ایک کروڑ روپے تک کی املاک پر لگنے والی اسٹیمپ ڈیوٹی میں ایک فیصد رعایت کی منظوری دی ہے۔ اب تک یہ چھوٹ ریاست میں صرف 10 لاکھ روپے تک کی جائیداد پر تھی، جس میں زیادہ سے زیادہ 10 ہزار روپے کی چھوٹ ملتی تھی۔ یہ فیصلہ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی صدارت میں لکھنؤ کے لوک بھون میں منعقد کابینہ کی ایک میٹنگ میں لیا گیا۔ اترپردیش حکومت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس میٹنگ میں مجموعی طور پر ...