September 28, 2024 2:22 PM

views 22

بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے، جموں و کشمیر کا ذکر کئے جانے پر، اُس کی تنقید کی ہے۔ بھارت نے اِسے پاکستان کی بدترین منافقت قرار دیا ہے۔

بھارت نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں، پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے جموں و کشمیر کے بارے میں ذکر کئے جانے پر جوابی نکتہ چینی کی ہے۔ بھارت نے اُن کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایسا ملک، جس کا نظام فوج چلاتی ہو اور عالمی سطح پر جس کی شبیہہ دہشت گردی، نشیلی اشیاء کی تجارت اور بین ملکی جرائم کے مرتکب ملک کے طور پر ہو، اُس نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت پر حملہ کرنے کی جسارت کی ہے۔ UNGA میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی سفارتکار بھاوِکا منگلانند نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ پاکستان ایک...