December 8, 2025 10:12 AM December 8, 2025 10:12 AM

views 3

روحانی ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق بین حکومتی کمیٹی کا 20 واں اجلاس آج سے نئی دلّی میں شروع ہوگا۔ بھارت نے اس سال روشنی کے تہوار دیوالی کو یونیسکو کے روحانی ورثے کی اپنی فہرست میں نامزد کیا ہے۔

روحانی ثقافتی ورثے کے تحفظ سے متعلق بین حکومتی کمیٹی کا 20 واں اجلاس آج سے نئی دلّی کے لال قلعے میں شروع ہوگا۔ اس اجلاس کی صدارت یونیسکو میں بھارت کے مستقل نمائندے اور سفیر وِشال وی شرما کریں گے۔ بھارت نے اس سال بھائی چارے، ہمدردی، اجتماعی جشن اور روشنی کے تہوار دیوالی کو یونیسکو روحانی ورثے کی اپنی فہرست میں نامزد کیا ہے۔ ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر گجیندر سنگھ شخاوت نے بتایا کہ آزادانہ تحقیقی اداروں کی جانب سے جائزہ لی گئی اس تجویز پر اجلاس کے دوران تبادلہئ خیال ہوگا اور حکومت مثبت نتیجے کے ...